مجھے نکالنے کا جواب پارٹی کے پاس بھی نہیں، یہ سب سلمان اکرم کا کیا دھرا ہے: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں، یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بہت جلد پارٹی میں واپسی کروں گا، یہ لوگ کسی کے کان میں بات ڈال دیتے ہیں اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، ایک سال میں تیسری بار مجھے نکلوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نکالنے سے برا اور کیا ہوسکتا تھا ،جنہوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، اب میں انہیں جواب دوں گا، جنہوں نے ضمیر کا سودا کیا اور اپنا ووٹ بیچا، وہ شوکاز نوٹس ملنے کے باوجود پارٹی میں موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم بااثر لوگوں کی سفارش پر سیکرٹری جنرل بنے ہیں، سلمان اکرم جن لوگوں کی سفارش پر سیکرٹری جنرل بنے، سیکرٹری جنرل انٹراپارٹی میں الیکٹڈ شخص ہی ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ہسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ ہسپتال پہنچے۔سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔سلمان اکرام راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
مزید :