Nawaiwaqt:
2026-07-24@16:18:58 GMT

وینا ملک کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

وینا ملک کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا دی ہے ان تصاویر میں وہ ایک نوجوان  لڑکے کے ساتھ بے نظر آ رہی ہیں جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہو گیا ہے وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف کومبو لکھا جس سے لوگ یہ اندازہ لگانے لگے کہ یہ شخص کون ہے اور وینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟ بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ نوجوان شہریار چوہدری ہو سکتے ہیں جن کا ذکر وینا ملک نے ماضی میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے طور پر کیا تھا وینا ملک ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں 2013 میں انہوں نے اسد بشیر خٹک سے شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم 2017 میں دونوں کی علیحدگی ہو گئی اس کے بعد وینا ملک کی زندگی سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں اور اب ان نئی تصاویر نے ایک بار پھر لوگوں کو سوالات کرنے پر مجبور کر دیا ہے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا تھا کہ وہ حسن پرست ہیں اور انہیں دراز قد پرکشش اور مکمل شخصیت والا مرد پسند ہے انہوں نے شہریار چوہدری کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے درمیان اچھی دوستی ہے لیکن شادی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا سوشل میڈیا پر وینا ملک کی تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا کچھ صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے ان پر تنقید کی کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وینا ملک کو اپنی ذاتی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور انہیں اپنی پسند کا شریکِ حیات منتخب کرنے کی آزادی ہونی چاہیے جبکہ بعض افراد نے ان کی تصاویر کو ناپسند کرتے ہوئے منفی تبصرے بھی کیے

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وینا ملک کی کے ساتھ

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلف کیئر ڈے: خود کو وقت دینے کی عادت کیوں ضروری ہے؟ ماہرین کی مفید تجاویز
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی