بانی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے۔
پارٹی قیادت سے غلطیاں ہوئیں، جنہیں ہم چھپا رہے ہیں، شیر افضل مروتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں،جنہیں ہم چھپا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسد قیصر سے کہا کہ آپ شاہد خاقان عباسی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ کریں۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس لوگ صرف شکایتیں لے کر نہیں جاتے، پارٹی قیادت کو بانی مختلف مسائل پر اپنی رائے بھی دیتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے پرانی قیادت سے متعلق جنید اکبر کی بات سے اتفاق کرلیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اگر قیادت سے مسئلہ ہے تو میں کھل کر اظہار کرتا ہوں، بیرسٹر گوہر بھی کڑوی باتیں سنتے ہیں لیکن وہ بہادر شخص ہیں۔
فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کیا شیر افضل کو معلوم نہیں ہماری جماعت موروثی جماعت نہیں، ہماری پارٹی میں احتساب ہوتا ہے ہر کوئی اپنی بات کھل کر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے پی ٹی ا ئی قیادت سے کہا کہ
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے اور سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نے "ریلیز عمران خان" تحریک چلانے پر مشاورت کی اور اسٹیبلشمنٹ سمیت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں فواد چوہدری، علی زیدی، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق رہنماوں نے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے اور سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی، جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔