لائیو ود لیجنڈز پروگرام میں شرکت کرکے مفت برطانوی دورے کا موقع پائیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لائیو ود لیجنڈز پروگرام میں شرکت کرکے مفت برطانوی دورے کا موقع پائیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
دبئی : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) اپنی کیٹگری میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے واحد منظورشدہ لیگ ہے ۔ اس نے اپنے مداحوں کی مصروفیت کے لئے لائیو ود دی لیجنڈز (ایل ڈبلیو ایل) کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو 16 روزہ برطانوی دورے کا موقع ملے گا جس کے تمام اخراجات لیگ برداشت کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت 12 منتخب شائقین ، کرکٹ کے عظیم ترین ستاروں کے ساتھ رہائش گاہوں اور تجربات کا اشتراک کریں گے۔
لائیو ود دی لیجنڈز پروگرام کھیل کے بڑوں تک رسائی کی ایک غیر معمولی پروگرام ہے جس میں کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ خصوصی سفر اور رہائش کے انتظامات ، ٹیم کی تیاریوں اور میچ ڈے کی سرگرمیوں تک پس پردہ ہونے والی سرگرمیوں تک رسائی ، سرکاری ڈبلیو سی ایل ایونٹس اور میچ کے بعد کی تقریبات میں وی آئی پی رسائی ، کھلاڑیوں کے ساتھ ون آن ون بات چیت ، پیشہ ورانہ فوٹو سیشن اور ٹیموں کی دستخط شدہ یادداشتیں شامل ہیں۔
انتخاب کا عمل احتیاط سے ڈیزائن کردہ 3 مراحل میں ہوگا پہلے مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوا ہے جو 15 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 15 منٹ تک کرکٹ کے علم کا جائزہ لیا جائے گا۔ کامیاب امیدوار 16 مارچ سے 25 اپریل تک منعقدہ دوسرے مرحلے میں جائیں گے، جہاں انہیں کرکٹ کے لئے اپنے جذبے کو ظاہر کرتی ایک منٹ کی ویڈیو پیش کرنا ہوگی۔ فائنل راؤنڈ 7 سے 9 اپریل تک جاری رہے گا جس میں ڈبلیو سی ایل کے کپتانوں اور آفیشلز کے ساتھ براہ راست زوم انٹرویوز ہوں گے جس کے فاتحین کا اعلان 15 اپریل کو کیا جائے گا۔
رجسٹریشن ڈبلیو سی ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر 7 فروری سے شروع ہوئی ہے جو 15 مارچ تک جاری رہے گی۔ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے سیزن 2 میں کھیل کے پانچ مشہور کھلاڑیوں شاہد آفریدی ، یوراج سنگھ، شیکھر دھون، کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں ۔ یہ کرکٹرز پروگرام میں سرپرست کے طور پر بھی کام کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لائیو ود
پڑھیں:
سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی اصل روح کو زندہ رکھا جانا چاہیے اور سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نےیو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران بھارت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کرکٹ نہیں ہے، ایک ملک نے بین الاقوامی کرکٹ میچ کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی لندن میں قائم معروف وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
یہ کلب ایسیکس پریمیئر لیگ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔
وفد میں کلب کے صدر مسٹر لین اینوخ، کپتان عرفان اکرم اور دورے کے منتظمین عدنان اکرم اور فاروق عثمان شامل تھے۔
اس موقع پر پاکستان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے دوران متعدد شہروں کا سفر کرے گی جن میں لاہور، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وفد کو ان شہروں کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی تاکہ مہمان کھلاڑی پاکستان کی تہذیب، ثقافت اور روایات سے براہِ راست آشنا ہو سکیں۔
یہ دورہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔