مصطفی قتل کیس،نوجوان کی والدہ کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
مصطفی اغوا اور قتل کیس میں مقتول نوجوان مصطفی کی والدہ نےایک نیوز پر ویڈیو بیان میں سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس پر سوالات اٹھا دیئے، نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ 20روز تک پولیس صرف میرے بیٹے کی کردار کشی کرتی رہی۔والدہ نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ میرے بیٹے کی کردار کشی کرتا رہا،کوئی کام نہیں کیا ، ایس ایس پی علی حسن کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے،ایس ایس پی علی حسن کیوں میری بات نہیں سن رہا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ علی حسن کو معطل یا برخاست ہونا چاہیے۔والدہ نے مزید کہا کہ ایسے افسر جو عوام کی بات نہیں سنتے انہیں ہٹانا چاہیے،ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر سے مدد کا مطالبہ کیا ہے،اے وی سی سی نے10روز میں ہی کیس ٹریس کرلیا،لڑکی کے جھگڑے پر میرے بیٹے کا قتل مجھے سمجھ نہیں آتا،کالے شیشے اور بنا نمبر پلیٹ کی گاڑی ڈیفنس سے نکل کر حب کے مقام تک کیسے گئی؟۔
مصطفی کے قتل میں صرف ارمغان اور شیراز ملوث نہیں ،مصطفی بنا نمبر پلیٹ کی گاڑی ڈیفنس سے باہر نہیں لیکر جاتا تھا،مکینک کے پاس کورنگی بھی نمبر پلیٹ لگا کر جاتا تھا، گاڑی کو آگ لگانا اور دھماکہ ہونا کیا کسی نے آواز نہیں سنی ہوگی؟لاپتہ ہونے سے ایک روز قبل مصطفی ارمغان کی کال نہیں ریسیو کررہا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس ایس پی
پڑھیں:
وفاقی وزیر صحت گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بین الاقوامی سطح پر صحت سے متعلق اہم اجلاس گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔بیجنگ روانگی سے قبل اور فورم کے ابتدائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ عالمی اجتماع دنیا بھر میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اورباہمی تعاون کو فروغ دینے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فورم میں جدید اور روایتی طب، زچہ و بچہ کی صحت، ماحولیاتی تبدیلی کے انسانی صحت پر اثرات اور مصنوعی ذہانت کے استعمال جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پھیپھڑوں کے امراض کے علاج میں جدید رجحانات کو بھی فورم میں اجاگر کیا جائے گا، جو دنیا بھر کے طبی ماہرین کیلئے سیکھنے کا ایک نادر موقع ہوگا۔