کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی میں اضافہ ، پارہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب گرمی بڑھ گئی ، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
کراچی میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبے میں 12 جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں عرفان کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہے گی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو شدید ہوسکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ 12جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ، لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، چولستان میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں