ہم پٹھان تو پہلے ہی منشیات میں بدنام ہیں؛جسٹس مسرت ہلالی، منشیات مقدمے میں 10 سال کی سزا پانے والا ملزم رہا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم محمد اقبال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی 10 سال قید کی سزا ختم کر دی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ 1400 گرام منشیات برآمد ہونے پر سرکار کا کیا مؤقف ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منشیات میرپورخاص سے برآمد ہوئی تھی۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کیس میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ منشیات کو 15 دن کی تاخیر سے فارنزک لیب بھجوایا گیا۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ آج بینچ میں دو پٹھان جج موجود ہیں، ہم پٹھان تو پہلے ہی منشیات میں بدنام ہیں۔عدالت نے شواہد میں سقم کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ ؛پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس مسرت ہلالی
پڑھیں:
فیصل آباد: کھانے میں تاخیر پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں چک 564 جی بی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔