سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
وفاقی حکومت آج آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرے گی، اعلیٰ سرکاری افسران پر کڑی پابندیاں لگانے کا قانون آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا ۔وفاقی حکومت کا سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا فیصلہ، وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے، بل کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی شق 15اےمیں ترمیم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے تحت سول سرونٹس کو بیرون ملک موجود اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنایا جائے گا،گریڈ سترہ سے 22 کے افسران کو اپنے سمیت اپنے اہل خانہ کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہونگے ، ملک اور بیرون ملک منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی دینا ہونگی ،اپنے اور اہل خانہ کے غیر ملکی دوروں اور اس کی وجوہات بھی بتانا ہونگی۔اثاثہ جات کو ہر سال پبلک کرنا لازمی قرار دیا جائے گا ،وفاقی کابینہ نے چند دن قبل سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دی تھی ،آج اسے باقاعدہ قانون کی شکل میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سول سرونٹس
پڑھیں:
گندم ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے، پنجاب کا وفاق سے مطالبہ
لاہور:پنجاب حکومت نے نجی شعبے کو گندم اسٹوریج کی سہولت کے نظام ای ڈبلیو آرسسٹم پر لاگو ہونے والے وفاقی ٹیکسز میں رعایت کیلیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کردیا ہے۔
پنجاب نے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے کہ گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے اجازت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت پنجاب اور چیئرمین عاشق کرمانی کی زیر صدارت پنجاب ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں گندم صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔