گورنر کا ڈمپر حادثات پر وزیراعلیٰ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر،ٹرک اور واٹرٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا۔گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کمیٹی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں کہا ہےکہ اس وقت عوام میں شدید بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں، حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی استدعا کرتا ہوں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں ٹریکس نظام کے تحت روزانہ 4 ہزار سے زائد چالان، حکومت کا حادثات میں کمی کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کے نفاذ کے بعد اپنی کارکردگی کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
حکام کے مطابق شہر میں اب دستی چالان کا نظام مکمل طور پر روک دیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار سے زائد ای چالان کیے جا رہے ہیں ، جن میں بنیادی طور پر سگنل توڑنا، سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا، غیر قانونی پارکنگ اور تیز رفتاری کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ خودکار نظام کے تحت ہونے والی فوری اور شفاف کارروائیوں سے نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے بلکہ شہری اب زیادہ محتاط انداز میں ڈرائیونگ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کیمرے ہر لمحہ ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو یہ بھی بتایا ہے کہ ای چالان کی تفصیلات پاکستان پوسٹ کے ذریعے ان کے گھروں کے پتوں پر بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔