مقامی ریفائنریز کا حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مقامی ریفائنریز نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ کردیا۔
رپورٹ کے مطبق اس سلسلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر اوگرا کو خط لکھا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات نہ خریدنے سے آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول کی فروخت میں 20فیصد، ڈیزل کی سیل میں 31فیصد کمی آ گئی، اس وقت پیٹرول کا 36 دن اور ڈیزل کا 39 دن کا سٹاک موجود ہے۔
خط میں اوگرا سے مطالبہ کیا گیا کہ مارچ تک پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو روکا جائے، ملک میں بارش نہ ہونےکی وجہ سے بھی ڈیزل کی کھپت پر فرق پڑا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی درخواست کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات روکنے کی کوشش کر چکی ہے۔ تاہم اس بار بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔