JHELUM:

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے،موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔

فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رؤف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں یہی لیٹر میں لکھا گیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت پر ہونے والے ظلم کو ہی لیٹر کے ذریعے عیاں کیا جا رہا ہے،تین سال میں عمران خان کا سیاسی حل نکال لیتے تو ملکی حالات بہتر ہو جاتے۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 33 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہونے سے معیشت بیٹھ چکی ہے،امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ڈالر مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ ملک میں مکمل طور پر جعلی اکانومی چلائی جا رہی ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کی واحد صورت عمران خان کی رہائی ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام پرانی قیادت کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورعمران خان ریلیز کمیٹی بنانے کےلیے رابطے شروع کر دیے ہیں، عمران خان کی رہائی کےلیے قانونی اور سیاسی جدوجہد کا آغاز کر رہیے ہیں۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 600 دن ہو چکے ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا،عمران خان کے تمام کیسز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے ہیں،قبل ازیں کیسز ملتوی ہونے پر عمران خان کو بیس دن ڈیتھ سیل میں رکھا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بدترین قیدے تنہائی کا سامنا کرنا پڑا تھا،ایک بار پھر کیسز ملتوی کرکے وکلا اور فیملی سے ان کی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں،ہمیں ڈر ہے کہ عمران خان کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ  لیڈر شپ کا عمران خان کی رہائی کیلیے فکرمند نظر نہیں آرہی، سلمان اکرم راجہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے معاون رہے ہیں، ان کی سلمان اکرم راجہ کی دلچسپی صرف پیسہ کا حصول ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وکلا ٹیم اور میڈیا ٹیم کی فنڈنگ کا کبھی آڈٹ نہیں کرایا گیا، میڈیا ٹیم کے ہیڈ سلمان راجہ اور لیگل ٹیم کے ہیڈ شیخ وقاص ہیں۔ 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج قید تنہائی میں پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کرنی چاہیے تھی، عمران خان کی رہائی حکومت اور اسٹیبلشمینٹ کی طرح موجودہ قیادت بھی حق میں نہیں ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی موجود لیڈر شپ اسٹیبلشمنٹ نے انسٹال کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پرانی تمام لیڈر شپ کو ٹھڈے مار کر جیلوں میں ڈالا گیا، میرے خلاف صوبے بھر میں 48 کیسز بنائے گئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ پر ایک بھی کیس نہیں ہے، میں ڈھائی سال سے ای سی ایل پر ہوں اور موجودہ پی ٹی آئی قیادت فنڈنگ کےلیے آئے روز  غیر ملکی دورے پر چلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقاص اکرم اور ان کی فیملی پچھلے کئی ماہ سے کےپی ہاوس میں رہائش پذیر ہیں، شیخ وقاص اکرم پر سنگین الزامات عائد ہیں بچنے کےلیے کےپی ہاؤس میں مقیم ہیں، حامد خان گروپ، شعیب شاہین،سلمان اکرم راجہ پر فنڈنگ کے سنگین الزامات ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ بلکل واضح ہے، موجودہ قیادت کے ہوتے عمران خان کی رہائی کے امکانات بالکل نہیں ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل میں طویل قید سے پاکستان تقسیم ہو چکا ہے، جب تک عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جاتا سیاسی عدم استحکام رہے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی سلمان اکرم راجہ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت پی ٹی آئی کی ریلیز کمیٹی لیڈر شپ

پڑھیں:

وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، ریلیف کیا دینگے، فواد چودھری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔ اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد میں جس طرح سے ٹرائل چلایا جا رہا ہے اس سے بہتر ہے آپ ٹرائل ملٹری کورٹس میں بھجوا دیں، ہائیکورٹ میں میری درخواست زیر التوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی پہلے ایسے مقدمات میں ٹرائل نہیں کیا گیا، بدترین حالات ہو چکے ہیں اور ٹرائل عجیب طریقے سے چل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سیاسی قیدی، رہائی کیلئے تحریک جاری رکھیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا
  • عمران خان سیاسی قیدی ہیں، رہائی کیلئے تحریک جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا
  • وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، ریلیف کیا دینگے، فواد چودھری
  • موجودہ حکومت کو پی ٹی آئی کو ختم کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے، داؤد شاہ کاکڑ
  • وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے. فواد چوہدری
  • "کوئٹہ میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں"، حکومتی ترجمان نے سب کو حیران کر دیا
  • وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے، فواد چوہدری
  • عمران خان اوربشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے ریلی نکالی گئی
  • عمران خان کی رہائی ،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی کراچی ریلی
  • صنم چوہدری کی شوبز میں واپسی کا امکان، کیا شرط رکھی؟