امریکا: برفانی طوفان سے 14 ہلاکتبں، مونٹانا میں ٹمپریچر منفی 51 ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
امریکا کے وسطی اور مشرقی حصوں میں شدید برفانی طوفان، تیز ہواؤں اور شدید سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں درجۂ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جبکہ کئی علاقوں میں ریکارڈ سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گورنر کینٹکی کے مطابق سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ویسٹ ورجینیا اور جارجیا میں بھی ایک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔
حکام نے متعدد ریاستوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,000 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
شدید برفانی طوفان کے باعث مغربی ورجینیا، پنسلوانیا اور میری لینڈ میں 50 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
میکسیکو (ویب ڈیسک) شاپنگ اسٹور میں ہونے والی آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی حکام نے فرانزک میڈیکل سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں سے ہوئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہ ہوسکی تاہم کچھ میڈیا نے برقی خرابی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ اسٹور، جو کہ مشہور ڈسکاؤنٹ چین والڈو کا حصہ ہے، حملے کا نشانہ نہیں تھا۔