گورنر سندھ کراچی میں شرپسند عناصر کے حق میں بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سٹی 42: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے، سندھ حکومت سمجھے شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا مشکل ہو گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں، سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہو گیا ہے۔
اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت مل گئی، 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد اور سیاسی رہنماؤں کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے، ڈمپر اور ٹینکر مافیا کو لگام دی جائے ورنہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے کہا گورنر سندھ
پڑھیں:
این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد، وفاق کا خط مثبت پیشرفت: مراد شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ این ایف سی کیلئے وفاق کا خط ملا۔ وفاق کا خط مثبت پیش رفت ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے نیشنل فنانس کمشن بنانے کے لئے رابطہ کیا تھا۔ شہبازشریف کی واپسی سے پہلے کراچی چلا جاؤنگا۔6 کینالز کا منصوبہ فوری بند ہونا چاہئے۔ زرداری کو بریفنگ دی جس میں صرف وزیر داخلہ موجود تھے۔ پانی سے متعلق کوئی افسر نہیں تھے۔ صدر کو کہا گیا پانی بچائیں گے بعد میں صدر نے جوائنٹ پارلیمنٹ سیشن میں کہا کہ میں 6 کینالز منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔