حماس 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کو تیار، معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، حماس جمعرات کو ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سونپے گا، جبکہ ہفتے کے دن مزید تین یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر رہا ہے۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 27 فروری کو مزید چار یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ بدلے میں اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کی گئی تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے ایک وسیع معاہدے کا حصہ ہے، جس پر مزید بات چیت متوقع ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یرغمالیوں کی لاشیں
پڑھیں:
غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سے حماس کا منظم طریقے سے خاتمہ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کا جواب دیں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر برقرار رکھنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا۔