چینی معیشت کا جدت طرازی کے ذریعے ترقی کی نئی قوت محرکہ کا حصول WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ:جب 5 جی میپر نے سان یا فینکس ہوائی اڈے کی تعمیر نو اور توسیع کے تیسرے مرحلے کی سائٹ کے سٹیل گنبد پر ڈیجیٹل کوآرڈینیٹس کاسٹ کئے، شہرسوچو میں چین – یورپ مال بردار ٹرین نے سال کے آغاز میں مال برداری میں 24.

2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ۔ اقتصادی ترقی کو اجاگر کرتی ان تصاویر میں چین کی ترقی کی نئی قوت محرکہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ چین کی معیشت کے بارے میں ڈوئچے بینک کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 2025 ء میں چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو 4.6 فیصد تک بڑھانے کے اقدام سے ہم آہنگ رہی ، جس سے عالمی معاشی نظام میں گہری تبدیلیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بنیادی ڈھانچے کے معیار اور کارکردگی میں بہتری اولین ثبوت ہے۔ پھینگ لو نہر کی تعمیراتی سائٹ پر 2،000 سے زیادہ مزدوروں اور 300 ذہین آلات کا ایک ساتھ کام کرنے کا منظر روایتی بنیادی ڈھانچے کی ذہین اپ گریڈیشن کو ظاہر کرتا ہے۔

شی آن سے یئن آن تک جانے والے ہائی اسپیڈ ریلوے برج پروجیکٹ کی 95فیصد تکمیل کے پیچھے سیم کی غلطی کو 0.2 ملی میٹر کے اندر کنٹرول کرنے کے لئے ریل ویلڈنگ روبوٹ کی تکنیکی پیش رفت ہے۔ ہارڈ پاور اور پالیسی کے ملاپ نے ایک مشترکہ قوت تشکیل دی ہے:اسپرنگ فیسٹیول کے بعد پہلے ہفتے میں سازوسامان کی تجدید کے لئے 1.4 ٹریلین یوآن مالیت کے قرضوں کی درست فراہمی نے صنعتی روبوٹس کے آرڈرز میں 86 فیصد اضافہ کیا ہے ، جو سپلائی سائیڈ اصلاحات کی درستگی کو ظاہر کرتا ہے۔صارفی مارکیٹ کی ساختی اپ گریڈیشن نے روایتی تصور کو توڑ دیا ہے۔فلم “نیزہ 2 ” کا باکس آفس 12.1 بلین یوآن سے تجاوز کر چکا ہے اور عالمی سطح پر فلمی تاریخ کی باکس آفس فہرست میں یہ فلم ٹاپ نو میں شامل ہو گئی ہے ، اور 2024 میں اسکیآلات کی فروخت میں سال بہ سال 83.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا،

جو کھپت کے منظرنامے کو دوبارہ تشکیل دیتا ہے.چینی وزارت تجارت کی “ٹریڈ ان” پالیسی نے 20.09 ملین صارفین کو ڈیجیٹل سبسڈی کے لئے درخواست دینے کی ترغیب دی ہے ، جو نہ صرف موجودہ طلب کو مزید آگے بڑھاتی ہے ، بلکہ اسمارٹ ہوم کے نئے منظرنامے کو بھی جنم دیتی ہے۔ اس قسم کی جدت طرازی اور مسابقتی مارکیٹ کی خصوصیات مورگن اسٹینلے کے اس تجزیے کی تصدیق کرتی ہیں کہ “چین کی کھپت ایک آزاد سائیکل پیش کرتی ہے”۔نئے معیار کی پیداواری قوتوں سے جمع ہونے والی قوت محرکہ معیشت کی بنیادی منطق کو نئی شکل دے رہی ہے۔ ڈیپ سیک چین کی مقامی تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی اپ گریڈیشن کو فروغ دیتی ہے۔کینٹن فیئر میں اے آئی چپس سے لیس بلوٹوتھ ہیڈسیٹس نے سستی مینوفیکچرنگ کے پرانے لیبل کو توڑتے ہوئے 24.6 فیصد برآمدی نمو ریکارڈ کی۔ پروڈکشن لائن کی ذہین تبدیلی کے ذریعے ، انسپور اسمارٹ فیکٹری نے چارجنگ پائل باکس کے پورے پیداواری عمل کو خودکار بنا دیاہے۔

یہ تبدیلی 2024 میں چین کی 3.6 ٹریلین یوآن تک کی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے ، جس سے چین کی ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے برآمدی حصے میں 3.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جیسا کہ نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات جوزف اسٹگلٹز نے کہا کہ ” جدت طرازی پر مبنی چین کے ترقیاتی طرز عمل نے نہ صرف چین کی معیشت کی ساختی اپ گریڈیشن کو فروغ دیا ہے، بلکہ عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع بھی فراہم کیے ہیں”۔بین الاقوامی سرمائے کی ترتیب اعتماد کا ثبوت بن چکی ہے۔ ٹیسلا کے شنگھائی انرجی اسٹوریج پلانٹ کے آپریشن نے 23 معاون کاروباری اداروں کو راغب کیا ۔سیمنز کے شن زن بیس نے سنگ بنیاد رکھنے کے دن 17 سپلائرز کے ساتھ تعاون معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

صنعتی چین پر سرمایہ کاری کے اس ماڈل سے چینی مارکیٹ کی کشش کو اجاگر کیا گیا ۔ اگرچہ کچھ مغربی ادارے اب بھی نام نہاد “چائنا رسک تھیوری” پر کام کر رہے ہیں، لیکن عالمی بینک کے تازہ ترین تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ اب بھی 30 فیصد سے زیادہ پر مستحکم ہے۔چین کے مقامی قرضوں کے بارے میں بیرونی دنیا کی توجہ کے پیش نظر ، چین کی وزارت خزانہ نے سرمائے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی بانڈ منصوبوں کے لئے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے۔ نوجوانوں کو درپیش روزگار پر دباؤ کے جواب میں ، چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے ڈیجیٹل مہارتوں میں بہتری کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ کارکنوں کو مدد فراہم کی جائے ۔ چیلنجوں کا سامنا کرنے اور عملی طور پر مسائل کو حل کرنے کی اس طرح کی سوچ ہی چینی معیشت کی قوت ہے۔2025 کے موسم بہار میں چین کی معیشت جدت طرازی اور تکنیکی پیش رفت کے ساتھ ایک نئی گردش کا آغاز کر رہی ہے اور اسے کسی افسانوی بیانیے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف اپنے آپ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مستقبل کا جواب دینا ہوگا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قوت محرکہ ترقی کی

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے کون سے اختیارات وفاق کو مل سکتے ہیں؟ فیصل واؤڈا نے بتا دیا

سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پہلے ملک میں ’تاریخ پہ تاریخ‘ چلتی تھی، اب ’ترمیم، ترقی، ترمیم، ترقی‘ چلے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، آصف زرداری بھی جمہوریت کے بڑے کھلاڑی مانے جاتے ہیں، ان دونوں کے ہوتے ہوئے نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے جارہی ہے اور نہ 27ویں آئینی ترمیم اتنی آسانی سے پاس ہونے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی آئے نہ آئے آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے،آئیں گے تو عزت بچ جائے گی،  فیصل واوڈا

فیصل واؤڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اچھا اقدام کیا ہے کہ 27ویں ترمیم کی بات سب کے سامنے رکھ دی، پہلے 26ویں ترمیم کی ضرورت تھی، اب 27ویں کی ضرورت پڑ گئی، آگے بھی ترامیم آتی رہیں گی، 27ویں ترمیم پر پارلیمان میں بحث بھی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے 18ویں ترمیم پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا، صرف تعلیم اور پلاننگ وفاق کو دینے کی بات کی جارہی ہے، میرے خیال میں تعلیم تو پورے ملک میں ایک ہونی چاہیے، سیکیورٹی کے معاملات بھی وفاق کو ملنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی قیادت میں لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، 27ویں ترمیم پر حمایت کی درخواست

انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس کچھ چیزوں کو ایڈریس کرنے کے لیے پورے پیسے بھی نہیں ہوتے، وہ قرضے لیتے ہیں اور بھکاری بن جاتے ہیں، جبکہ صوبے خود مختار ہو جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

27ویں ترمیم we news آئین پاکستان پیپلز پارٹی صوبے فیصل واوڈا وفاق

متعلقہ مضامین

  • دادو میں پی ایس او جدید ماڈل ولیج کا افتتاح
  • سعودی عرب: عازمین حج کے لیے اہم اعلان
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • کیا 27ویں ترمیم کے ذریعے 18ویں ترمیم واپس ہونے جا رہی ہے؟
  • موجودہ دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا، ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اسحاق ڈار
  • پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
  • 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے کون سے اختیارات وفاق کو مل سکتے ہیں؟ فیصل واؤڈا نے بتا دیا
  • پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط کے حصول کے لیے اہم اقدام
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر