کراچی:

وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، انشورنس سیکٹر کی بڑھتی خریداری سرگرمیوں اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب 57.

17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 61ارب 10کروڑ 48لاکھ 58ہزار 814روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 102 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث 1509پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔

نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.95 پوائنٹس کے اضافے سے 113088.48پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 502.31پوائنٹس کے اضافے سے 35308.90پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 809.42پوائنٹس کے اضافے سے 70076.70پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 3165.09پوائنٹس کے اضافے سے 169985.58پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت 6.61فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 54کروڑ 50لاکھ 5ہزار 593 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 446 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 255 کے بھاو میں اضافہ 139 کے داموں میں کمی اور 52 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاو 140.28روپے بڑھکر 9529.61 روپے اور لکی سیمنٹ کے بھاو 55.35روپے بڑھکر 1459.65روپے ہوگئے جبکہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاو 92.80روپے گھٹ کر 853.54 روپے اور سفائر فائبرز کے بھاو 59.44روپے گھٹ کر 1039.96 روپے ہوگئے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے اضافے سے

پڑھیں:

سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب کے ریلوے سیکٹر نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی، جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 10 لاکھ زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی کے سفر میں ایک قدم آگے، سعودی عرب ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے لیے تیار

 سعودی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں شہری ریلوے سروسز (اربن ریل) میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں میٹرو نظام کے ذریعے 3 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا۔ ان میں ریاض میٹرو سب سے آگے رہی، جس نے 2 کروڑ 36 لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔

دوسرے نمبر پر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ میں آٹومیٹڈ پیپل موور رہا، جسے 77 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ مسافروں نے استعمال کیا، جبکہ ریاض میں واقع شہزادی نورہ یونیورسٹی کی کیمپس ریل سروس سے 5 لاکھ 12 ہزار سے زائد طالبات نے استفادہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی خواتین پہلی مرتبہ حرمین ٹرین چلانے لگیں

شہروں کے درمیان چلنے والی انٹر سٹی ٹرینوں کی سروس میں بھی سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ہوا، اور 26 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد نے ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کیا، مجموعی طور پر سعودی عرب میں ٹرینوں کے ذریعے مسافروں کی تعداد 3 کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آٹومیٹڈ پیپل ٹرین ریاض میٹرو ریکارڈ اضافہ سعودی عرب سفری سہولت محکمہ ٹرانسپورٹ مسافر

متعلقہ مضامین

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری