حامد رضا نے مریم نواز کا دعویٰ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دعویٰ مسترد کردیا۔مریم نواز کے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے نکلنے کےلیے منت سماجت کرنے کے دعویٰ کو حامد رضا نے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی منت سماجت کی جارہی ہے، انہیں تو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کےلیے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی شرط رکھی، جب انہیں 14 سال سزا ہوئی تو مذاکرات ہی ختم کر دیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
لاہور+ سیالکوٹ+گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی ) وزیراعلی مریم نواز اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔ گوجرانوالہ اندرون شہر اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ کھارادان بازار، گوندلانوالہ بازار، دیگی بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے بھی کئے۔ دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے۔ ایک دکاندار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گاڑی روک کر مشہور دکان سے بیسن سے بنی سویاں بھی خریدیں۔ مریم نواز سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ گئیں۔ مرحوم چوہدری ارشد وڑائچ کی بیٹیوں حنا ارشد وڑائچ اور زینا مصطفیٰ وڑائچ سے تعزیت کی۔ وزیراعلی نے ارشد جاویدوڑائچ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ اور چیف سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، وزیر مملکت ارمغان سبحانی، فیصل اکرام چوہدری، نوشین افتخار گیلانی، طارق سبحانی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گاڑی پر جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کے اچانک دورے کئے۔ وزیراعلی نے سمبڑیال، وزیرآباد، سیالکوٹ، گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ ''ستھرا پنجاب '' کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ بھی لیا۔ روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلی نے تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا۔ مریم نواز نے ''ستھرا پنجاب '' کے تحت صفائی ستھرائی میں بہتر صورتحال کو سراہا۔ متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں شہری حکومت کی معاونت کریں۔ مریم نواز نے دریا راوی میں ڈوب کر تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انسداد ملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے۔