ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ریاض ڈائیلاگ یوکرین جنگ کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نےریاض کے شمال مغرب میں واقع الدرعیہ پیلس میں امریکا روس سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد کہا کہ امریکایوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ تعاون کے لیے اعلیٰ سطح پر کام شروع کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے رعایت ہونی چاہئے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،امریکا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مشنز کو دوبارہ فعال کرے گا۔انہوں نےکہا کہ ریاض مذاکرات یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے پہلا قدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی صدر واحد رہنما ہیں جو یوکرین میں جنگ کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ یورپ سمیت ہر کسی کے فائدے کے لیے اس تنازعے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپ کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیےڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں پر شکریہ ادا کرنا چاہیے۔مارکو روبیو نے زور دے کر کہا کہ عالمی امن عمل میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین پر وسیع تر مشاورت پر کام شروع کرے گا۔

جہاں تک امریکی اور روسی صدور کے درمیان ملاقات کا تعلق ہےتو انہوں نے اشارہ دیا کہ اس کے لیے کوئی خاص وقت نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ ہم اپنے درمیان موجود مسائل کے بارے میں روس سے بات کریں گے، دونوں ممالک کو اپنے مسائل پر بات کرنے کے لیے سفارتی ذرائع کی ضرورت ہے۔ امریکااور روس کے درمیان کام کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ہم روس کے ساتھ مذاکرات کی رفتار میں اضافہ کریں گے۔

دوسری طرف امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والز نے کہا کہ امریکا یوکرینی علاقے کے مسئلے پر بات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم روس کے ساتھ بات چیت کی رفتار میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یوکرینی جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ یوکرین کے حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت اآئندہ ہفتے جاری رہے گی۔امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتین کی ملاقات متوقع ہے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یورپ جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یورپ کو نیٹو میں مزید تعاون کرنا چاہیے۔امریکی وزیر خارجہ نے مذاکرات کی میزبانی پر سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ امریکا اور روس مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شرکت کی۔ اس میں روسی صدارتی معاون یوری اُشاکوف، روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے چیئرمین کرِل دیمتریوف، امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی مشیر مائیک والٹز نے شرکت کی۔اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت موسیٰ العیبان نے بھی شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے انہوں نے اس روس کے ساتھ کہ امریکا نے کہا کہ اور روس کرے گا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پروزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا، ریاض آمد پر وزیراعظم کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔
سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔
ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر دوحا پہنچ گئے،امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • فلسطینی جنگلی جانور ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی بوکھلاہٹ
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر عجلت میں دوحہ پہنچ گئے؛ اہم پیغام پہنچایا
  • اسرئیلی وزیراعظم سے ملاقات : اسرائیل بہترین اتحاد ی، امریکی وزیرخارجہ: یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار‘ حماس پر پھر حملوں کی دھمکی