چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا حکم کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس چوہدری اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل کو منظور کرلیا۔
سنگل بینچ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس پر وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران منشیات فروشی کا ملزم پولیس حراست سے فرار
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا، عدالت نے قرار دیا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دی جاتی ہے، فیصلے کی نقل وفاقی کابینہ اور وزارت داخلہ کو بھیجی جائے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی قانونی جواز کے بغیر ہے، مجاز اتھارٹی نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق وہ اختیار استعمال کیے، جو قانون نے انہیں تقویض ہی نہیں کیے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کو عہدے سے ہٹانے کا نے چیئرمین نادرا سنگل بینچ کا حکم
پڑھیں:
نادرا کا برطانیہ میں رہنے والے شہریوں کےلیے بڑا اعلان
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 2 اور 3 اگست 2025 کو برطانیہ کے بڑے شہروں میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو منعقد کی جائیگی۔
نادرا کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹیز کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن وین برٹن آن ٹرینٹ (برمنگھم)، مڈلزبرو (بریڈ فورڈ) اور بیلفاسٹ (مانچسٹر) کے مقام پر لوگوں کی سہولت کےلیے موجود ہوگی۔
یہ وین کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈز (نائیکیوپ) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (ایف آر سی) کے اجرا اور تجدید کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرانے CNICs یا B-Forms لے کر آئیں تاکہ جلد پروسیسنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ خواتین حاضرین کی سہولت اور آرام دہ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے علیحدہ کاؤنٹر اور خواتین عملہ دستیاب ہوگا۔
موبائل رجسٹریشن کا یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے نادرا کی حکمت عملی کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔
خاص طور پر وین کی سہولت ان لوگوں کے لیے ہے جو مستقل رجسٹریشن مراکز کا دورہ نہیں کر سکتے، اس اقدام کے ساتھ ساتھ، نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی شہریوں کےلیے دستیاب ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری سی این آئی سی کی تجدید اور ایف آر سی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اس کے علاوہ پیدائش، موت، اور ازدواجی حیثیت کا اندراج بھی کرایا جاسکتا ہے۔
Post Views: 2