WE News:
2025-04-25@11:52:40 GMT

’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے جس کی صفائی ستھرائی کے لیے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ڈویژن کے لاتعداد مسائل ہیں جو چند ماہ میں حل نہیں ہو سکتے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ جب کوئی خواب حقیقت میں ڈھلتا ہے تو باعث مسرت ہوتا ہے، میں آج انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں اور اس خوشی کا سب سے زیادہ کریڈٹ ان بچوں کو جاتا ہے جو نیلے یونیفارم میں ملبوس ہو کر مشکل حالات میں کوئٹہ میں صفائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، میں ان کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی "صفا کوئٹہ" پروجیکٹ کے زون 2،3،4 توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں@PakSarfrazbugti#SafaQuettaByCMBalochistan pic.

twitter.com/BtP3vNkxUq

— Muhammad Hanzala (@Hanzalamalik97) February 19, 2025

انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے مشکلات کا شکار ضرور ہوتے ہیں کیونکہ بعض عناصر نہیں چاہتے کہ ان کی من مانیاں ختم ہوں اور کوئٹہ جیسے شہر میں ترقیاتی تبدیلی آئے۔

یہ بھی پڑھیں: آدھی زندگی جیل میں رہنے والے خان علی پوٹلی کوئٹہ کے قبرستانوں کو سرسبز کرنے کے لیے پرعزم

وزیر اعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان میرے تمام وزرا اور کوئٹہ کے تمام منتخب نمائندے ’صفا کوئٹہ‘ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے حکومت بلوچستان مکمل طور پر ’صفا کوئٹہ‘ کی حمایت جاری رکھے گی اور کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ہڑتال کرنا چاہتا ہے تو وہ پورا سال کرے مگر عوامی مفاد کے خلاف دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

بحیثیت ایک عام شہری، میں کوئٹہ میں صفائی کی اس زبردست تبدیلی کو دیکھ کر واقعی خوش ہوں! ???? وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیادت میں صفا کوئٹہ نے شہر کو صاف اور بہتر بنانے کا کام شاندار انداز میں انجام دیا ہے۔ ????✨ صاف کوئٹہ، خوبصورت کوئٹہ! #SafaQuettaByCMBalochistan pic.twitter.com/p79SZK9uIK

— مسٹر پاکستانی (@MrPakistani89) February 19, 2025

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستا ن کے عوام نے مجھے یہ اختیار دیا ہے کہ میں عام شہری کی خدمت کروں، اس خدمت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کوئٹہ کا پانی پینے کے لیے غیر موزوں ہے؟

 انہوں نے اعلان کیا کہ ’صفا کوئٹہ‘ پروجیکٹ کو مزید وسعت دی جائےگی اور اس کا دائرہ پورے ضلع کوئٹہ تک پھیلایا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ روزانہ ’صفا کوئٹہ‘ کی سوشل میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیتے ہیں، شہر سے متعلق عوام کی رائے کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے خاص طور پر ائیرپورٹ روڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان پاکستان سرفراز بگٹی صفا کوئٹہ پراجیکٹ کوئٹہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میر سرفراز بگٹی بلوچستان میر وزیر اعلی صفا کوئٹہ نہیں کی جائے گا کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا


بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کےلیے پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ نے 27 اگست 2024ء کو پریس کانفرنس کےلیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
  • نئے مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم
  • رواں سال کے ترقیاتی منصوبوں میں سے 4 سو ارب کے پراجیکٹ ختم
  • کوئٹہ، کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے مشکور ہیں، سرفراز بگٹی
  • کوئٹہ، عدالت عالیہ بلوچستان کا 3 ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کارکنوں کی رہائی کا حکم
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا
  • بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی