وزیراعلیٰ سندھ کی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام محبت، امن اور رواداری پر مبنی ہے اور سندھ حکومت صوفی روایتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زائرین کی خدمت، سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سندھ اور پاکستان کو ہمیشہ سرسبز، شاد اور آباد رکھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں اور ولیوں کی سرزمین ہے اور حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ امن اور روحانی روشنی کا مرکز ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام محبت، امن اور رواداری پر مبنی ہے اور سندھ حکومت صوفی روایتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زائرین کی خدمت، سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء ریاض شاہ شیرازی، ذوالفقار علی شاہ، مکیش کمار چاولہ اور دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 14 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
اسکواڈ:
لاہور قلندرز: فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، رشاد حسین، آصف آفریدی، حارث رؤف، محمد عضب
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر-کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، علی رضا