کمبھ کے میلے میں محمد شامی کے اشنان نے سیاسی درجہ حرارت بلند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بھارت کی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی میں دوسرے بہت سے معاملات کی طرح کمبھ کے میلے میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کے اشنان نے بھی تنازع کھڑا کردیا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی بحث نے سیاسی ماحول کا درجہ حرارت بلند کردیا ہے۔
اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایوان میں کہا کہ محمد شامی کا کمبھ کے میلے میں ڈبکی لگانا اِس کا ثبوت ہے کہ اس میلے کر ہر مذہب، رنگ اور نسل کے لوگوں نے دل سے قبول کرلیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمد شامی سمیت بہت سے غیر ہندو بھارتیوں نے کمبھ کے میلے میں شریک ہوکر گنگا کے پانی میں ڈبکی لگائی ہے، اشنان کیا ہے۔ یہ خیر سگالی اور یکجہتی کا معاملہ ہے۔
اس کے جواب میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکِھلیش یادو کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی یوگی آدتیہ ناتھ کہہ رہے ہیں وہ اِس کی طرف اشارا کرتا ہے کہ دیگر مذاہب کے لوگ حکومتی ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہوکر ہندوؤں کی مذہبی تقریبات میں بھی شریک ہو رہے ہیں۔ محمد شامی اور دیگر غیر ہندو بھارتیوں کا کمبھ کے میلے میں شریک ہونا دراصل یہ دکھانے کے لیے تھا کہ وہ بھارت سے محبت کرتے ہیں اور ہندوؤں کے وفادار ہیں۔ گویا کمبھ کا میلہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بن گیا ہے۔
اکِھلیش یادو کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کو دباتی آئی ہے اور اُنہیں خوفزدہ کرکے ہندوؤں کو خوش کرنے والے اقدامات پر مجبور کرتی رہی ہے۔ کمبھ کا میلہ خالص مذہبی معاملہ ہے۔ دباؤ ڈال کر اقلیت سے تعلق رکھنے والے بھارتیوں کو اس میلے میں شرکت کا پابند کرنا کسی بھی اعتبار سے مستحسن قدم نہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کمبھ کے میلے میں تھا کہ
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت کی ہے اور اس دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گولر، ترک جنرل اسٹاف کے چیف جنرل میٹن گوراک، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں باہمی فوجی تعاون، دفاع، سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور علاقائی ماحول سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں فریقین نے دفاعی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل کے جیو اسٹریٹجک ماحول اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار کیا۔