WE News:
2025-07-26@00:15:00 GMT

پی ٹی آئی کی قیادت ڈکٹیشن بہت لیتی ہے، فیصل چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی دستیاب قیادت بہت زیادہ ڈکٹیٹ ہوتی ہے کیوں کہ وہ کارکنوں اور سوشل میڈیا کے دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمارے لیے ان کی ذات اہم ہے۔

’عمران خان ایک کا ہندسہ اور ہم سب زیرو ہیں‘

 فیصل چوہدری نے کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ہم سب عمران خان کے بغیر زیرو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں سےکہتا ہوں کہ عمران خان ’ایک کا ہندسہ‘ ہیں جو ہم سب ’زیروز‘ کے ساتھ لگے گا تو ہماری کوئی اہمیت ہوگی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پارٹی کے کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں تو انہوں نے کہا کہ میں ان کی نیت پر شک تو نہیں کروں گا البتہ ان لوگوں میں سمجھ بوجھ کی کمی ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف قانونی مقدمہ کوئی نہیں اور سارے بغیر میرٹ کے ہیں لیکن میری نظر میں ایک اعلیٰ سیاسی حکمت عملی کی کمی ہے جسے وضع کرنا پارٹی کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی میں نہیں ہیں ان کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے کہ آیا انہیں پارٹی میں لیا جائے یا نہیں۔

’ہر پارٹی کی طرح پی ٹی آئی میں بھی لڑایاں ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر ویسی ہی لڑائیاں ہیں جیسی ہر جماعت کے اندر ہوتی ہیں اور اگر کوئی یہ دعوٰی کرتا ہے کہ نہیں ہیں تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے دگرگوں معاشی حالات اور دہشتگردی کی صورتحال کو دیکھا جائے تو ہر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کی رہائی ضروری ہے۔

پی ٹی آئی وکلا پر معلومات بیچنے کا الزام

پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے یوٹیوبرز کو پارٹی کی معلومات بیچے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ اور وکلا کی ساکھ کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان اکرم راجہ سے بات کی ہے کہ لیگل نوٹس بھیجا جائے جو میں نے تیار بھی کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی ایسا کیا ہے اس کو نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

کیا عمران خان کرکٹ پر بات کرتے ہیں؟

فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کرکٹ پر بات کرتے ہیں لیکن ان کو ٹیسٹ کرکٹ بہت پسند ہے اور وہ اس پر بہت بات کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کھلاڑی کا پتا ٹیسٹ کرکٹ میں چلتا ہے۔

عمران خان کے وکیل نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے اور پاکستان میں ایسی سرگرمیاں ہونی چاہییں۔

’ہر کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے تو انہوں نے طنزیہ کہا کہ پاکستان میں ہر چیز کا کریڈٹ محسن نقوی ہی کو جاتا ہے اور ان کے علاوہ تو کسی کو کریڈٹ جاتا ہی نہیں ہے۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ محسن نقوی کو جو ولسن سے ’فری عمران خان ٹوئٹ‘ کروانے کا کریڈٹ بھی جاتا ہے کیوں کہ وہی ولسن سے مل کر آئے تھے تو ظاہر ہے ٹوئٹ بھی انہوں نے ہی کروایا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی ڈکٹیشن پی ٹی آئی قیادت جو ولسن چیمپیئنز ٹرافی عمران خان فیصل چوہدری محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی قیادت جو ولسن چیمپیئنز ٹرافی فیصل چوہدری محسن نقوی فیصل چوہدری نے کہا کہ کہ عمران خان عمران خان کے پی ٹی ا ئی محسن نقوی انہوں نے جاتا ہے ہیں اور

پڑھیں:

ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی:

ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے غیرقانونی اقدامات کے باوجود بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، بدتمیزی کی جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی۔

ویڈیو سامنے آنے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان اور خصوصی طور پر وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آر جن سے میرا ملک کی بہتری کیلئے بہت اچھا تعلق ہے انہوں نے اس ایف بی آر کے افسر کو نوکری سے نکالا کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ اس افسر کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنا ہوگا جو عوام کا نوکر ہوتے ہوئے عوام سے جانوروں کی طرح سلوک کررہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں، وطن واپسی تک اگر اس افسر کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں جس کا میں خود ممبر ہوں، میں اسے سینیٹ میں بلا کر جو کروں گا پھر کوئی گلہ نہ کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا
  • عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے
  • ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • کے پی میں سینیٹ الیکشن صدر زرداری کے ویژن کے مطابق ہوئے، گورنر فیصل کریم کنڈی
  • عمران خان کے بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات، رہائی کیلئے امریکا میں مہم شروع کر دی
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات
  • وی ایکسکلیوسیو: علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈیل کی آفر آتی ہے، لطیف کھوسہ