سعودی قائدین میرے لئے انتہائی خاص ہیں ، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ سعودیوں کا ہمارے نزدیک خاص مقام ہے اور وہ سینئر قائدین کی حیثیت رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یہ بات میامی میں منعقد ہونے والی ایک انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس کا انتظام سعودی سرکاری اداروں کی جانب سے کیا گیا۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ "فیوچر سعودی انویسٹمنٹ انیشی ایٹو" میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہت اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔