پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہ اکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔ سینڑل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہو جائیں گے۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پیڑولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے۔ اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں۔
چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی، اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے۔ مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظرانداز کیا، دعوی کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیڑول نہیں ملے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
رینجرز اور کسٹمز کی جوڑیا بازار میں کارروائی؛ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد
کراچی:سندھ رینجرزاورکسٹمزانفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدارمیں اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔
اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سندھ رینجرزاورکسٹمز انفورسمنٹ کا آپریشن سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلسے میں سندھ رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں ۔
برآمد شدہ سامان میں سگریٹ، گٹکا ،ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوزاور دیگر اشیا شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی اشیا کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
برآمد شدہ نان کسٹم ممنوعہ اشیا7 ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر د ی گئیں۔
ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔