امریکا میں 2 مسافربردار طیارے فضا میں ٹکرا گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
واشنگٹن:امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر 2مسافر بردار طیارے فضا میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا اور 2پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا اور اس کے پائلٹس محفوظ رہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب 2چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360 رن وے سے اُڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے بعد سیسنا طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرا طیارہ لانکیر ایم کے 360 بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں سیسنا طیارے کے دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے جبکہ لانکیر طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
یہ حادثہ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثات کی ایک طویل تاریخ کا حصہ ہے۔ چھوٹے طیاروں پر سخت قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا حالانکہ یہ طیارے باقاعدگی سے معائنہ اور مرمت کے مراحل سے گزرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ایک ملٹری ہیلی کاپٹر اور امریکی ایئرلائنز کے طیارے کے درمیان تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس حادثے نے چھوٹے طیاروں کے حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشانات کھڑے کر دیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیاروں کے حادثات کو روکنے کے لیے سخت قوانین اور بہتر نگرانی کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چھوٹے طیاروں
پڑھیں:
میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
پیر کے روز میکسیکو سٹی کے بینیتو خواریز ایئرپورٹ پر ایرو میکسیکو کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کے بالکل سامنے آ گیا جو رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ایرو میکسیکو کنیکٹ کی پرواز 1631 نے زمین سے صرف 200 فٹ کی بلندی پر ڈیلٹا کی پرواز 590 کے اوپر سے گزرتے ہوئے اس کے سامنے لینڈ کیا۔ لینڈنگ کرتے وقت ڈیلٹا طیارے میں 144 مسافر اور 6 عملہ سوار تھے۔
ڈیلٹا کے پائلٹس نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا اور طیارہ واپس ٹرمینل لے جایا گیا جس کے بعد پرواز 3 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی ایوی ایشن سیفٹی کی درجہ بندی 2021 میں کم کر دی گئی تھی جو 2023 میں بحال کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ حادثہ طیارہ