نئی دہلی میں 26 سال بعد بی جے پی کی حکومت بن گئی؛ خاتون وزیر اعلیٰ نے حلف اُٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھا کر چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے حالیہ الیکشن میں نئی دہلی سے عام آدمی پارٹی کے طویل دورِ اقتدار کا سورج غروب کردیا تھا۔
اتحادی جماعتوں کے ساتھ بی جے پی نئی دہلی میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی اور پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والی ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنادیا۔
50 سالہ ریکھا گپتا نئی دہلی کی نویں اور چوتھی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کے ساتھ 6 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔
وزرا میں پرویش سنگھ ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر انڈرراج، کیپِل مشرا اور پنکج کمار سنگھ شامل ہیں۔
ریکھا گپتا نے آج دوپہر میں حلف اٹھانے کے بعد سیدھے دہلی سکریٹریٹ پہنچی اور مختصر ملاقاتوں کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس بھی طلب کرلیا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ آج شام سات بجے ہمارا کابینہ اجلاس ہے اور ہم 'ویکست دہلی' (ترقی یافتہ دہلی) کے مشن کے لیے دن رات کام کریں گے۔
اس سے قبل 26 سالوں تک پارٹی کو دہلی میں اقتدار نہیں مل سکا تھا۔ بی جے پی نے پچھلی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت پر آلودہ یمنا دریا کی حالت پر سخت تنقید کی تھی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بی جے پی کی یمنا صفائی پر مہم نے انہیں بہت فائدہ پہنچایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریکھا گپتا نئی دہلی بی جے پی
پڑھیں:
اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی پرتعیش حویلی ممبئی کے سب سے خوبصورت اور مشہور مقامات میں سے ایک بینڈ اسٹینڈ پر واقع ہے۔
ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی پورے بھارت میں ہی دھوم ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں کیوں کہ یہ حویلی انھیں امراؤ جان ادا کی یاد دلاتے ہیں۔
اس حویلی کا سب سے دلکش منظر داخلی دروازے پر چھتری بنی ہونا ہے جو دور سے دیکھنے پر خوبصورت منظر کو جنم دیتی ہے۔
حویلی کی کھڑکیاں اور دروازے برصغیر کی شاندار ثقافت اور روایتی نقش و نگار سے سجے ہیں۔
حویلی کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی ایک ایک کمرے تک داخل ہوسکے اور ہوا کا بھی گزر ہو۔
180 سے زائد فلموں میں اداکاری اور متعدد ایوارڈز حاص کرنے والی ریکھا کی اس حویلی کی قیمت 100 کروڑ روپے ہے جو پاکستانی 3 ارب روپوں سے زائد ہیں۔