33 سال بعد رمضان المبارک میں قدرت کا نایاب فلکیاتی مظہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اس سال ماہ رمضان المبارک میں ایک نایاب فلکیاتی مظہر رونما ہونے کے قوی امکانات ہیں جو ہر 33 سال بعد ایک بار دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ مظہر قمری اور شمسی کیلنڈرز کے درمیان ایک غیر معمولی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے، جس میں رمضان المبارک کا آغاز شمسی کیلنڈر کے مطابق مارچ کے مہینے کے ساتھ ہوگا۔
دنیا میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کے لیے 2اہم کیلنڈرز استعمال ہوتے ہیں، شمسی (عیسوی کیلنڈر)اور قمری (ہجری کیلنڈر)۔ شمسی کیلنڈر سورج کی حرکت پر مبنی ہے جب کہ قمری کیلنڈر چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ان دونوں کیلنڈرز کے مہینوں کا آغاز ایک ساتھ نہیں ہوتا لیکن ہر 33 سال بعد یہ دونوں کیلنڈرز ایک خاص ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان 2025 کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کے قوی امکانات ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہجری مہینہ رمضان اور شمسی ماہ مارچ ایک ہی تاریخ سے شروع ہوں گے۔ یہ ایک نایاب موقع ہے جو ہر 33 سال بعد پیش آتا ہے۔ اس کی وجہ چاند اور سورج کے مداروں میں ایک خاص قسم کی ہم آہنگی ہے، جو ریاضیاتی درستگی کا ایک غیر معمولی مظہر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مظہر چاند اور زمین کی حرکتوں میں موجود غیر معمولی ریاضیاتی درستی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہر 33 سال بعد چاند اور سورج کے مداروں میں ایک خاص ترتیب بنتی ہے، جس کی وجہ سے قمری اور شمسی کیلنڈرز کے مہینے ایک ساتھ شروع ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ ہمیشہ رمضان میں نہیں ہوتا، لیکن ہر 33 سال میں کسی نہ کسی مہینے میں ایسا ضرور ہوتا ہے۔
رمضان2025 کا یہ نایاب آغاز نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ فلکیات کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک خاص موقع ہوگا۔ یہ مظہر قدرت کے نظام کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے، جو انسان کو قدرت کے اسرار پر غور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمسی کیلنڈر ہر 33 سال بعد ایک خاص
پڑھیں:
بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالا
بہاولپور میں واقع چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں مقامی افراد نے نایاب نسل کے بھارتی سُرمئی بھیڑیے کو مار دیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق بھیڑیا مارنے پر 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کروا دیا ہے، مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق نایاب نسل کے سرمئی بھیڑیے کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی مرے ہوئے بھیڑیے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھیڑیے نے مقامی چرواہوں کی بکری کا شکار کیا تھا۔