بلوچستان: خصوصی انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبد اللّٰہ اور چمن میں انسدادِ پولیو کی مہم آج دوسرے روز جاری ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک کے چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو کی مہم جاری رہے گی۔
ای او سی حکام کے مطابق مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔
پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔
طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ابھی تک برقرار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو کے
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔