آفاق احمد کی 2مقدمات میں ضمانت منظور،نئے مقدمے میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آفاق احمد کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد سرجانی ٹاؤن پولیس نے کراچی سینٹرل جیل سے آفاق احمد کو دوبارہ گرفتار کرلیا، سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افرادکے خلاف گاڑی جلانے کا مقدمہ درج تھا۔ آفاق احمد کے وکیل نے کہا کہ ہم کل اس مقدمے میں بھی درخواست ضمانت دائر کردیں گے، آفاق احمد کا ایف آئی آر میں نام نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ سماعت میں تفتیشی افسر نے انکشاف کیا تھا کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا فاق احمد
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔