ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس   چیمپئین شپ کیلئےٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سری لنکن اتھلیٹکس ٹیم گزشتہ روزلاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ،مہمان ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا،لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدے داروں نے ٹیم کا استقبال کیا ۔ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس   چیمپئین شپ 23 فروری کل سےاسلام آباد میں ہوگی، ساؤتھ ایشیا کی اتھلیٹکس ٹیموں کی پاکستان امد ایک اہم موقع ہے، چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئین شپ کی میزبانی شایان شان انداز میں کریں گے۔میجر جنرل (ر) محمد اکرم سائوتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں ساؤتھ ایشیا کی تمام ٹیمیں حصہ لیں گی،صدر اتھلیٹکس فیڈریشن اف پاکستان اس یادگار ایونٹ کی میزبانی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ساو تھ ایشین کراس کنٹری چیمپئین شپ

پڑھیں:

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔

میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا تاکہ طیارے کی سیکورٹی جانچ کی جا سکے۔

بھارتی ائیرلائن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،“ہم نے مسافروں کو کم سے کم تکلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، جن میں ریفریشمنٹس کی فراہمی اور صورتحال سے متعلق باقاعدہ معلومات فراہم کرنا شامل تھا۔

تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر تمام ضروری حفاظتی معائنوں کے بعد پرواز کو کلیئرنس دے دی گئی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ سن 1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے دھماکے جیسا واقعہ پیش آئے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا