صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف میں اہم ملاقات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟ پیشگوئی سامنے آ گئی
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فاومولا اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں سردار سلیم حیدر پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرمخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے۔ذرائع نے کہا کہا صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کیرئیر فیئر کا انعقاد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صف علی زرداری صدر مملکت کریں گے
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
دوحا:صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے صدرِ مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ قطر کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ سماجی ترقی، جامع معاشی نمو، اور غربت میں کمی کے لیے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔
صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے کردار اور پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
آصف علی زرداری دوحہ الائنس برائے سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کریں گے، جب کہ وہ عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ منصوبوں، مالی وسائل کے حصول، اور ایس ڈی جی اسٹیمولیس سمیت دیگر عالمی اقدامات کی اہمیت پر زور دیں گے۔
صدرِ مملکت اپنے قیام کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ سماجی و معاشی ترقی کے میدان میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔