پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ؛ کیا بارش ہوسکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے کل (23 فروری) کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان اہم مقابلے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم موسم ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق شام کے اوقات میں کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کچھ روز قبل بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں تیز بارش کیساتھ اولے پڑے تھے لیکن پاک بھارت میچ میں بارش کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین کے ایکشن میں غلطی ہے، مگر کہاں؟ عامر کا انکشاف
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، اگر شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک بھارت
پڑھیں:
پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
لاہور:محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے زیر اثر راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز الرٹ ہیں، مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔