میرا سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانئ پی ٹی آئی ہیں۔
پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام والدین اور گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلباء سے اُمید ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ نے کبھی ناامید نہیں ہونا، جو ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم کے اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر ملک کی ترقی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے، پچھلے بجٹ میں اقدامات کیے تھے کہ سود سے پاک قرضے لائیں گے، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو 20 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک کے قرضے دیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ آپ نے اپنا مستقبل بہتر بنانا ہے، مستقبل بنانے کے لیے ماضی اچھا بنانا ہو گا، جو کچھ والدین اور اساتذہ سے سیکھا اس کو یاد رکھنا چاہیے، انسان کوشش ہی کر سکتا ہے اور کوشش سے آگے بڑھ سکتا ہے، آپ نے ہمت نہیں ہارنی اور کوشش کرنی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہوتا ہے، اس لیے کہ وہ اپنی دینی تعلیمات سے ہٹ گئے ہیں، اگر ہم نے عظیم انسان بننا ہے تو انسانیت کا خیال رکھنا ہے، میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں ہمیشہ کالج سے ڈراپ آؤٹ ہوتا رہا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایٹیٹیوڈ کی وجہ سے ایک بندہ بار بار ڈراپ آؤٹ ہو رہا ہے لیکن وہ کوشش کر رہا ہے، وہی لوگ کامیاب ہیں جو اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے ہیں، آپ رول ماڈل بنیں اور عظیم کام کریں، اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے رہیں، مجھے اس لیے چنا گیا کہ میں صوبے اور لوگوں کے لیے کام کروں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختون خوا کہنا ہے کہ کوشش کر کے لیے
پڑھیں:
پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
— فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے میگا پروجیکٹس شروع کر رہے ہیں، اس شہر کو ہم نے خوبصورتی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لانا ہے اور ہمارے دورِ حکومت کے بعد پشاور سب سے خوبصورت شہر کہلائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے، نکاسیٔ آب اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رنگ روڈ مسنگ لنک کی تعمیر اور دیگر منصوبے بھی شامل ہیں، بی آر ٹی سروس مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے انڈر پاسز کی تعمیرات جاری ہیں اور 2 ماہ میں شہریوں کو سولر پینل بھی ملنا شروع ہو جائیں گے۔