میرا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں‘ علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں۔پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام والدین اور گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلباء سے اُمید ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ نے کبھی ناامید نہیں ہونا، جو ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے، پچھلے بجٹ میں اقدامات کیے تھے کہ سود سے پاک قرضے لائیں گے، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو 20 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک قرضے دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ آپ نے اپنا مستقبل بہتر بنانا ہے، مستقبل بنانے کے لیے ماضی اچھا بنانا ہوگا، جو کچھ والدین اور اساتذہ سے سیکھا اس کو یاد رکھنا چاہیے، انسان کوشش ہی کر سکتا ہے اور کوشش سے آگے بڑھ سکتا ہے، آپ نے ہمت نہیں ہارنی اور کوشش کرنی ہے۔(جاری ہے)
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہوتا ہے، اس لیے کہ وہ اپنی دینی تعلیمات سے ہٹ گئے ہیں، اگر ہم نے عظیم انسان بننا ہے تو انسانیت کا خیال رکھنا ہے، میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں ہمیشہ کالج سے ڈراپ آؤٹ ہوتا رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایٹیٹیوڈ کی وجہ سے ایک بندہ بار بار ڈراپ آؤٹ ہو رہا ہے لیکن وہ کوشش کر رہا ہے، وہی لوگ کامیاب ہیں جو اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے ہیں، آپ رول ماڈل بنیں اور عظیم کام کریں، اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے رہیں، مجھے اس لیے چنا گیا کہ میں صوبے اور لوگوں کے لیے کام کروں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈاپور کہنا ہے کہ ا ہے کہ ہے کہ ا کے لیے
پڑھیں:
جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ حمداللّٰہ
فوٹو: فائلجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ مختلف ایشوز پر جے یو آئی کے رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
انکا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعتماد کو ٹھیس کہاں سے پہنچی؟ اعظم سواتی کا بیان سامنے ہے۔ جن چیزوں کا جواب دینا ضروری تھا اس کا جواب نہیں دیا گیا۔
حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے سوا دیگر لیڈرشپ کی کوئی اتھارٹی ہے؟ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں ایک کچھ بات اور دوسرا کچھ بات کر رہا ہے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصل چوہدری نے خود کہا کہ پیغام بانی پی ٹی آئی کو پہنچایا۔ جے یو آئی کب تک انتظار کرے؟ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔