وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ، تیاری آخری مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، اس کے بعد وہ 25 اور 26 فروری کو ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں میں توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ آذربائیجان میں دفاعی معامالات پر بھی خصوصی بات چیت متوقع ہے۔ آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق آذربائیجان و ازبکستان کے دورے میں ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور پر اہم بات چیت ہوگی، اس منصوبے کے تحت وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے بذریعہ ریلوے منسلک کرنے پر بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی8 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ مصر کا اعلان
ازبکستان کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ازبک صدر شوکت میرزوئیوو اور وزیراعظم عبداللہ ارئپوو سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تیاری دورہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وسطی ایشیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تیاری شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وسطی ایشیا وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف ذرائع کے مطابق دورہ کریں گے وسطی ایشیا
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف 8 نومبر کو آذربائیجان کادورہ کریں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔
میاں شہباز شریف اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے، اِن تقریبات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف آزربائیجان کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت کے علاوہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے، دونوں رہنماوں میں گذشتہ ملاقات ستمبر میں تیانجن، چین میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
آزربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتی ہیں،جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔