انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور منہ بولی بیٹی کو نوکری نہ ملنے پربرہم، آڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور منہ بولی بیٹی کو نوکری نہ ملنے پربرہم، آڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور منہ بولی بیٹی کو نوکری نہ ملنے پربرہم ہوگئے۔قاضی انور ایڈووکیٹ کی آڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہتے ہیں کہ ڈاکٹرفوزیہ شاہین کی سلیکشن ہوئی لیکن لیٹر نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں کوآرڈی نیشن ہی نہیں، وزیراعلی کی بات کو ایڈووکیٹ جنرل فوقیت ہی نہیں دیرہے۔
قاضی انور نے آڈیو میں اپنی آواز کی تصدیق کی اور کہا کہ میری آواز ہے، ہائیکورٹ سے نکلا تو کسی نے ریکارڈ کرکے وائرل کی۔انہوں نے کہاکہ میری منہ بولی بیٹی ڈاکٹرفوزیہ کومیرٹ پرنوکری نہ ملنیپریہ کہا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ معظم بٹ ایڈووکیٹ نے مجھ پرصوبائی حکومت سے 50 کروڑ روپے لینیکا الزام لگایا، معظم بٹ ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج رہا ہوں۔ قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ معظم بٹ کو عدالت میں ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔خیال رہے کہ قاضی انور پختونخوا حکومت کی گڈ گورننس کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منہ بولی بیٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔