صدر زرداری لاہور پہنچ گئے‘ وزیراعظم سے ملاقات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس میں آصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا امکان ہے ، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہوگی، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔صدر مملکت آج لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات طے پاگئی
وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔
Post Views: 1