Jasarat News:
2026-07-24@09:53:51 GMT

اے پی این ایس کی واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

اے پی این ایس کی واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش

کراچی: ناز آفرین سہگل لاکھانی کی زیر صدارت اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو رہاہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے پی این ایس کا سالانہ اجلاس عام15 مارچ2025ء کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ ناز آفرین سہگل لاکھانی کی زیر صدارت اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر 25-2024ء کی سالانہ
رپورٹ اور 2024ء کے حسابات کی رپورٹ کی منظوری دی اور حالیہ اور پرانے واجبات کی وصولی کے لیے سیکرٹریٹ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا، اراکین نے اس امر پر زور دیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ سرمد علی سیکرٹری جنرل اے پی این ایس نے دونوں صوبائی حکومتوں سے جاری مذاکرات اور ان کی طرف سے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانیوں سے اجلاس کو مطلع کیا اور کہا کہ وہ واجبات کی جلد ادائیگی کے لیے تمام اقدامات بروے کار لائیں گی۔ ایگزیکٹوکمیٹی نے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے بانی پبلشر خواجہ شمس الدین عظیمی کی رحلت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت کی۔ ناز آفرین سہگل لاکھانی (صدر)، سرمد علی (سیکرٹری جنرل)، ایس ایم منیر جیلانی (جوائنٹ سیکرٹری)، شہاب زبیری (فنانس سیکرٹری)، فوزیہ شاہین (ماہنامہ دستک کراچی)، نجم الدین شیخ (روز نامہ دیانت)، قاضی اسد عابد (روز نامہ عبرت)، فیصل شاہجہاں (روز نامہ جدت کراچی)، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم سکھر)، طاہر قریشی (ماہنامہ نئے افق کراچی)، ہمایوں گلزار (روز نامہ سیادت بہاولپور) جبکہ سید اکبر طاہر (روز نامہ جسارت)، فیصل زاہد ملک (روز نامہ پاکستان آبزرور)، امتنان شاہد (سینئر نائب صدر)، محسن سیال (روزنامہ آفتاب ملتان)، بلال فاروقی (روز نامہ آغاز کراچی)، وسیم احمد (روز نامہ عوام کوئٹہ) محمد اویس رازی (ہفت روزہ عزم لاہور)، عثمان مجیب شامی (روز نامہ پاکستان لاہور)، عرفان اطہر (روز نامہ تجارت لاہور ) نے بذریعہ ذوم شرکت کی جبکہ ممتاز علی پھلپھوٹو ( روزنامہ عوامی پرچار) نے خصوصی مبصر کے طور پر شرکت فرمائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اے پی این ایس واجبات کی

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، رکن ممالک کو دعوت
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ