حادثات و اقعات میں 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق 13 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی 36 جی نزد جامعہ دارالعلوم کے قریب گھر میں بلیچ پینے والی خاتون 42 سالہ انوری بیگم جاں بحق ہوگئی، خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار تھی۔ حب چوکی ساکران روڈ مری چوک عثمان مسجد کے قریب گھر سے 18 سالہ بے نظیر خاتون دختر شاہ میر کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ ادھر ملیر میمن گوٹھ فلک ناز ٹاور کے قریب گھر سے 65 سالہ سر فرار احدم ولد صلاح الدین کی پھندا لگی لاش ملی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے، 120 مویشی ہلاک ہوئے۔