قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا ہے کہ کرکٹ لیجنڈ اورپاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤندیشن کے” برینڈ ایمبسڈر” مصباح الحق کی پاکستان ہاؤس میں میزبانی اعزاز کی بات ہے۔ وہ بدھ کی شام کوجدہ مین اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاؤس میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤندیشن کے” برینڈ ایمبسڈر” شہرہ آفاق کرکٹر، پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور فاؤنڈیشن کے سی ای او فرحان احمد کے اعزاز میں اپنی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں خوش آمدید کہہ رہے تھے۔
عشائیہ میں جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات، شائقین کرکٹ اوراخباری نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان ہاؤس پنہچنے پر قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید، قونصلیٹ کے دیگر افسران، اسٹاف اور کمیونٹی کے افراد نے مصباح الحق اور ان کے ہمراہ مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ قونصل جنرل پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا مصباح الحق پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کیکامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں۔ ہم انکی کامیابیوں کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ2017 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں کا خیال آیا تو پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤندیشن کے روح رواں فرحان احمد کے ساتھ مل کرفاؤنڈیشن کے ” برینڈ ایمبسڈر کے طور پر کام کرہا ہوں۔ مصباح الحق نے قونصل جنرل اور کمیونٹی کا والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے بارے میں اپنے تجربات اورمشاہدات سے بھی آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب سے فاؤنڈیشن اور اس کے کاز میں شریک ہونے کا موقع ملا ان کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے سفر سیسیکھنے کا موقع ملا۔ اس کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ پیدائشی طور پر جن بچوں کے دل میں سوراخ ہوتا ہے اس کے علاج کے فرحان احمد صاحب نے ہسپتال قائم کیا ہے۔ آج کی تقریب کا مقصد اسی کاز سے آگاہی دینا ہے۔ اس کاز کا اپنا کاز سمجھیں، اس مقصد میں ہماری مدد کریں۔ یہ ہی ہماری آپ سے اپیل۔ تقریب سے پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤندیشن کے بانی سی ای او فرحان احمد نے بھی خطاب کیا اور فاؤنڈیشن کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مصباح الحق فاو نڈیشن نے کہا

پڑھیں:

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

متعلقہ مضامین