تازہ غزل با ذوق احباب کی نذر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
تری یاد
زمیں کھا گیا میری چل چل کے کتنی
سمندر جہاں پر سرکتا رہا ہے
اگر ڈوب جانا مقدر ہے میرا
یہ بادل ادھر کیوں بھٹکتا رہا ہے
بڑا وقت گزرا ہے اس حادثے کو
لہو زخم سے کیوں ٹپکتا رہا ہے
ابھی تک نظر سے وہ اوجھل ہے میری
چمن میں اگر گل مہکتا رہا ہے
یقیناً کسی کا وہ دیوانہ ہو گا
جو صحرا میں اکثر بھٹکتا رہا ہے
کبھی چاند نکلے کبھی آئے سورج
جہاں بھر میں کوئی چمکتا رہا ہے
کبھی تو مجھے یاد کر اے ستم گر
تری یاد میں دل سسکتا رہا ہے
شرک و بدعت
الطاف حسین شاہین
ہر طرف شرک و بدعت کے بازار نظر آتے ہیں
قدم قدم ہمیں بربادی کے آثار نظر آتے ہیں
کوئی کام نہ آ?ئےگاتجھے روز محشر الطاف
خودہی بھٹکےگے جو اونچے مینار نظر آتے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ گورنرخیبر پختونخوا کا سوال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مردان : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا ، کیا وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کردار ادا کر رہے تھے؟
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اُن کے ہم شہر، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے وہ اُن کے معاملات سے واقف ہیں۔ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب اڈیالہ جیل سے پوچھنا پڑے گا کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں ہٹایا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے الزام لگایا کہ علی امین گنڈاپور نئے وزیراعلیٰ کو دہشت گردی، کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو اب ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو عوامی فلاح اور امن کے لیے ہوں۔
فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ صوبے کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کام کریں گے۔ اُن کے مطابق سہیل آفریدی ابھی نئے آئے ہیں اور انہیں اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔