اسلام آباد(نیوز ڈیسک )رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین میں حفظان صحت کے اوصولوں کے عین مطابق راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم کی جائے گی، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ سے کیا گیا ہے۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے ہاتھوں سے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔

یو اے ای کی جانب سے 18 برس سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ راشن میں ایک خاندان کے لئے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول اور 10 کلو چینی شامل ہیں۔

کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک مصالحہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں جس میں حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق اشیاء خورد نوش تقسیم کی جارہیں۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔
مزیدپڑھیں:عظمیٰ بخاری باکسر بن گئیں، گرین شرٹس پر آہنی مکوں کی بوچھاڑ کر ڈالی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رمضان المبارک راشن کی تقسیم کے موقع پر کی جانب سے تقسیم کا تقسیم کی

پڑھیں:

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔

تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ 

رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر   4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ 

ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین