جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا محسن نقوی سے شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں اور ٹیم سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سامنے آگئے اور لب کشائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے۔
انہوں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف کی قسط لینا تو آسان ہے لیکن قومی ٹیم ٹورنامنٹ کا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہاکہ جب قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی اور بولرز کپکپائے تو یہ دیکھ کر سارا مزہ ہی کرکرا ہوگیا۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ قومی ٹیم میں بہترین صلاحیت کے حامل بلے بازوں اور جان لڑانے والے فیلڈرز کی ضروری ہے۔ ایک بار اعلیٰ ترین معیار کر ٹیم بنالی جائے تو پھر شائقین کرکٹ کو مایوسی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت سے میچ جیتنے کی صورت میں ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی شکوہ قومی ٹیم کامران ٹیسوری گورنر سندھ لب کشائی محسن نقوی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی شکوہ قومی ٹیم کامران ٹیسوری گورنر سندھ محسن نقوی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی کامران ٹیسوری گورنر سندھ قومی ٹیم
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹوگورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔
گورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے پر قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ان کا درخواست میں مؤقف ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ سنایا۔
گورنر سندھ کا درخواست میں مؤقف ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے روکا نہیں گیا، تصاویر اور ویڈیو سے واضح ہے کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائی کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔