بھارت کے خلاف پاکستانی شکست پر شعیب ملک نے کونسا گانا گایا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان تقریباً ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔
انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی سے شائقین سمیت سابق کرکٹرز بھی مایوس نظر آئے اور انہوں نے انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مختلف تبصرے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بارے میں وہ کیا کہیں گے، جس پر شعیب ملک نے بالی ووڈ کا گانا ’دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے‘ گانا شروع کر دیا۔
اس کے بعد اسٹوڈیو میں بیٹھی پریزنٹر زینب عباس سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی جواباً گانا گایا، ’اب توعادت سی ہے مجھ کو، ایسے جینے میں‘۔
Today's state of affairs explained by @realshoaibmalik pic.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 23, 2025
واضح رہے کہ دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر ٹیم پورے 50 اوورز کھیلنے میں ناکام رہی، اور 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جبکہ جواب میں بھارت نے ہدف 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بھی نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔
قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ بھاری مارجن سے ہار جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان بمقابلہ انڈیا پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب اختر شعیب ملکذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان بمقابلہ انڈیا پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک چیمپیئنز ٹرافی شعیب ملک کے بعد
پڑھیں:
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
ملتان (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے ہرادیا،ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر228 رنز بنائے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر195رنزبناسکی۔سلطانز کی جانب سے یاسر خان دھواں دار 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ حارث رؤف سب سے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی