ملک میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ65 ہزار 346 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2948 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
چلاس: تاریخی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا
---فائل فوٹوگلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہے جبکہ سیاح نوجوان جو ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکو کیا جارہا ہے۔