لاہور، پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی ڈاکٹر کو حبس بے جا میں رکھ کرلوٹ مار
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی جانب سے ڈاکٹر کو حبس بے جا میں رکھ کر بینک سے رقم نکلوانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس 3 ملزمان شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر اسلحہ کے زور پر اس سے بینک سے رقم نکواتے رہے، ملزمان شہری ڈاکٹر مختار حسین کو گھر سے زبردستی ساتھ لے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس وردی میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرلیا
شہری ڈاکٹر مختار حسین کی جانب سے لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس 3 ملزم انہیں گھر سے زبردستی ساتھ لے گئے، ملزمان نے گھر سے 3 موبائل بھی اٹھائے اور مجھے رنگ روڈ سمیت مختلف جگہوں پر گھوماتے رہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پرس اور اے ٹی ایم سے 5 لاکھ روپے زبردستی نکلوائے، ملزم شہری کو ایف آئی آر درج کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے، تینوں ملزمان نے واردات کے دوران اپنے چہرے ڈانپ رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت میں غیرمتوقع واقعہ رونما، پولیس کے خلاف سیاحوں کو لوٹنے کی شکایت درج
ڈاکٹر مختار حسین کے مطابق ملزمان انہیں حبس بے جا میں رکھ کر لوٹ مار کے بعد فیروز پور روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے شہری کے بیان پر 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بینک پنجاب پولیس وردری ڈاکٹر لاہور لوٹ مار ماڈل ٹاؤن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس وردری ڈاکٹر لاہور لوٹ مار ماڈل ٹاؤن پولیس وردی میں ملبوس حبس بے جا میں رکھ کر
پڑھیں:
کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں متوفی کی بیوی بھی زخمی ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا، شہری کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔