سندھ دور حاضر کی بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، صوبے کے کئی ساحلی علاقے بھی سمندر برد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے۔ اس کےلیے سبز انقلاب پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے۔ سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، یہ دفن خزانہ اس وقت ملک کا انرجی کیپٹیل بن رہا ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ترقی کی کنجی سیاسی استحکام ہے، کسی سیاسی لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے، موٹروے کی تعمیر نو پر بھی کام کر رہے ہیں،جسے پورٹ کےلیے قابل استعمال بنائیں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آباد ی بڑھنے کی شرح 2 اعشاریہ 55 فیصد ہوگئی ہے، اگر اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو ہماری معیشت بیٹھ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم یا غیرمسلم ممالک نے آبادی پر ہی کنٹرول کرکے ترقی کی ہے، تمام صوبوں کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومت کےساتھ مل کر آگے کی حکمت عملی بنائیں گے، صوبہ سندھ نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے نے کہا کہ
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے جاری کردہ بیان میں چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور منصفانہ عالمی تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کے وعدے کا خیرمقدم کیا۔
دو بڑی عالمی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور یورپی یونین کا تعاون اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہے کہ 2025 میں برازیل میں منعقد ہونے والے کوپ 30 کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی سنگ میل بنایا جائے۔
انتونیو گوتریس نے جی 20 کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ 2035 کے لیے این ڈی سیز پیش کریں جو تمام معاشی پہلو اور اخراج کے ذرائع کا احاطہ کرتا ہے اور گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف سے مطابقت رکھتا ہے ۔اور فوسل فیول سے بتدریج نجات کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم