گورنر کا قومی ٹیم کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ دے دیا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے، اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔
دوسری جانب پاک افواج پر تنقید کرنے والوں سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر تنقید کرنے والے ملک دوست نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں، آج تک کرپشن کا کوئی الزام مجھ پر نہیں لگا۔
پنجاب میں فوجداری قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں، ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات، جو کہ یکم سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی، کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کو بااختیار بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے گریجویٹ فورم کی سماجی خدمات اور مثبت تجاویز کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کے لیے کئی انقلابی اقدامات جاری ہیں، جن میں آئی ٹی کلاسز، اسکالرشپس اور کاروباری تربیت کے مواقع شامل ہیں۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔