رمضان میں عمرہ زائرین کو گردن توڑ بخار کیخلاف ویکسینیشن کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ صحت کے احتیاطی اقدامات کو بڑھانے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار
سعودی وزارت صحت نے ضروری مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے عمرے کے سفر سے کم از کم 10 دن پہلے ویکسین لگوانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وزارت صحت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 5 سالوں کے دوران ویکسین لگائے گئے لوگوں کو بوسٹر ڈوز کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ ویکسین اس پورے عرصے میں موثر رہتی ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی وزارت صحت کا حج موسم کے دوران گرمی کی شدت پر انتباہ
وزارت نے لوگوں سے عمرہ کے محفوظ اور صحت مند تجربے کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، بالغ افراد کی ویکسینیشن کلینکس پر ویکسین حاصل کرنے کے لیے Sehhaty ایپ کے ذریعے ملاقات کا وقت مقرر کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔
یہ ہدایت سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کی صحت کے تحفظ، صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے اور صحت کی دیکھ بھال کا ایک مربوط نظام تیار کرنے کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے، جو معیار زندگی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بناتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رمضان عمرہ زائرین گردن توڑ بخار ویکسینیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گردن توڑ بخار ویکسینیشن کرنے کی کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کیلئے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔